بلوچستان کو آزاد کرنے کا خواب خام خیالی ہے، سرفراز بگٹی

0
216

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کو آزاد کرنے کا خواب دیکھنے والے خام خیالی میں ہیں۔ نجی کالج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈے کے تحت نوجوانوں کو ریاست مخالف جذبات کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اساتذہ کو چاہیے کہ وہ نوجوانوں کو حب الوطنی کے جذبے سے سرشار کریں۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا اکثر منفی انداز میں استعمال ہو رہا ہے، نوجوان علم و تحقیق پر توجہ دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان میں تشدد یا خودکش حملوں کی اجازت نہیں دی جائے گی، حکومت نوجوانوں کو بہترین تعلیمی مواقع فراہم کر رہی ہے، اور آئین پاکستان کے آرٹیکل 5 کے تحت ریاست سے وفاداری لازم ہے۔ انہوں نے پاکستان سے محبت کو دلوں میں پیوست کرنے پر زور دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا