جماعت اسلامی بنگلہ دیش کی سیلاب متاثرین سے اظہار ہمدردی، تعاون کی پیشکش

0
117

لاہور: امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش ڈاکٹر شفیق الرحمان نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ انجینئر نعیم الرحمان سے رابطہ کر کے سیلاب متاثرین کے لیے ہر ممکن امدادی تعاون کی پیش کش کی ہے۔ ڈاکٹر شفیق الرحمان نے پاکستان میں سیلاب اور زلزلے کی صورتحال پر دلی افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان و بنگلہ دیش کے عوام یک جان و دو قالب ہیں۔

انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کی امدادی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور جماعت اسلامی پاکستان کی کوششوں کی تحسین کی۔ اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے سیلاب کی صورتحال اور جماعت اسلامی و الخدمت کی امدادی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور تعاون کی پیش کش پر شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا