کینیڈین رقاصہ و اداکارہ نورا فتحی نے یوٹیوب پر اپنا ہٹ ٹریک ریکارڈ توڑ دیا ہے اور اب ان کے ماہانہ 8 کروڑ 60 لاکھ سامعین موجود ہیں۔ 33 سالہ مراکشی نژاد نورا موسیقی کی صنعت میں منفرد مقام بنا رہی ہیں اور ان کے گانے بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول ہیں۔
نورا فتحی نے مختلف ثقافتی اثرات کو یکجا کرکے ایک منفرد انداز اپنایا ہے، جس سے وہ عالمی موسیقی کے پلیٹ فارم پر زبانوں، علاقوں اور اصناف کی حدود سے ماورا رابطہ قائم کر رہی ہیں۔ ان کا بین الاقوامی سنگل “اسنیک”، جس میں جیسن ڈرولو بھی شامل ہیں، 13 کروڑ سے زائد ویوز حاصل کرچکا ہے اور اس نے انہیں عالمی سطح پر پذیرائی دلائی ہے۔






