برسلز میں یورپی یونین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 350 ملین روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ امداد بااعتماد این جی اوز کے ذریعے متاثرین تک پہنچائی جائے گی، جو ادویات، صاف پانی، نکاسی کے منصوبوں اور نقد رقم کی فراہمی پر خرچ ہوگی۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے باعث ملک بھر میں 881 افراد جاں بحق اور 1176 زخمی ہو چکے ہیں، سب سے زیادہ جانی نقصان پنجاب میں رپورٹ ہوا۔






