استور میں آلودہ پانی پینے سے سیکڑوں افراد متاثر

0
123

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں آلودہ پانی پینے سے سیکڑوں افراد بیمار ہو گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اویس عباسی کے مطابق تین دن کے دوران تقریباً 400 افراد اسپتال لائے گئے، جن میں بڑی تعداد بچے اور خواتین کی شامل ہے۔ ضلع بھر میں آج اور کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے، جبکہ ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال عیدگاہ اور گوریکورت سمیت مختلف علاقوں میں طبی کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق راما واٹر سپلائی لائن میں لیکج کے باعث پانی میں گندگی شامل ہو گئی، جس کی وجہ سے یہ مضر صحت ہوگیا۔ راما واٹر سپلائی اسکیم سے ضلعی ہیڈکوارٹر سمیت چھ شہری علاقوں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا