امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بہت مایوس ہیں۔ انہوں نے یہ بات امریکی ریڈیو پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی اور پیوٹن سے ملاقات اچھی نہ ہونے کی صورت میں ممکنہ پابندیاں لگانے کا اشارہ دیا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ یوکرین جنگ میں لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے اقدامات کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ چین اور روس کی شمولیت سے امریکا کے خلاف اتحاد بننے پر وہ تشویش نہیں محسوس کرتے۔






