سوات ایک بار پھر زلزلے سے لرز اُٹھا، لوگوں میں خوف وہراس

0
163

سوات اور گردونواح میں آج تیسری دفعہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.1 تھی، مرکز کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں تھا اور زیر زمین گہرائی 236 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور، صوابی، ملاکنڈ اور مہمند شہر سمیت گردونواح میں بھی محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا