خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کی سب ڈویژن جنڈولہ میں بدھ کے روز صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ ہوگا۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔
ضلعی حکام نے مزید کہا کہ جنڈولہ کی تمام مارکیٹیں اور دکانیں بند رہیں گی اور کوڑ سے جنڈولہ تک مین شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی، شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مکمل تعاون کریں۔






