سیلاب متاثرین میں کھانا تقسیم کرنے سے کسی کو نہیں روکا گیا،عظمیٰ بخاری

0
163

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین میں کھانا تقسیم کرنے سے کسی نجی تنظیم یا عام شہری کو نہیں روکا گیا، البتہ پنجاب حکومت نے ہدایت کی ہے کہ کھانا تقسیم کرنے سے پہلے ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی سے معیار چیک کروایا جائے۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ کچھ مقامات پر غیر معیاری کھانے کی شکایات موصول ہوئی ہیں، اور بعض افراد اس حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہدایات صرف متاثرین کی صحت کے تحفظ کے لیے جاری کی گئی ہیں، اور اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ رہتا ہے، اس لیے خوراک کے معیار کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے مریم نواز کے دوروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس لیے خود متاثرہ علاقوں میں جا رہی ہیں تاکہ انتظامیہ کو بھی معلوم ہو کہ کوئی نگرانی کر رہا ہے، اور عوام جانتے ہیں کہ وزیراعلیٰ ہر حال میں ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا