سپریم کورٹ نے ڈکیتی کے ملزم شہاب الدین کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

0
181

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ملزم شہاب الدین کی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے۔ جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

ملزم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شہاب الدین پر دو لاکھ ریال کی ڈکیتی کا الزام ہے، لیکن دو گواہوں نے ملزم کو شناخت کرنے سے انکار کیا ہے۔

جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ ملزم سے ڈکیتی کے دو لاکھ ریال میں سے 80 ہزار ریال ریکور ہو گئے ہیں، اور ڈکیتی کا شکار عام طور پر ڈکیتوں کے سامنے سر نہیں اٹھاتا کیونکہ اسے اپنی جان کا خوف ہوتا ہے۔

جسٹس شہزاد ملک نے کہا کہ مدعی کی ملزم کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں، اگر دشمنی ہوتی تو ایف آئی آر میں نامزد کرتا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد شہاب الدین کی درخواست ضمانت مسترد کر دی، اور مقدمے کی کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا