پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری کالجز میں بی ایس پروگرام ختم کرنے اور اس کی جگہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق بی ایس پروگرامز میں شامل متعدد مضامین غیر ضروری قرار دیے گئے ہیں۔
صوبے کے 36 کالجز میں مختلف مضامین میں بی ایس ڈگری ختم کر دی گئی ہے۔ بند کیے جانے والے پروگرامز کی فہرست میں پشتو، پولیٹیکل سائنس، اردو، پاک اسٹڈیز اور دیگر مضامین شامل ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بی ایس پروگرامز میں انرولمنٹ کم اور ڈراپ آؤٹ کی شرح زیادہ ہے، لہٰذا غیر ضروری مضامین کی جگہ مارکیٹ سے ہم آہنگ مضامین شامل کیے جائیں گے تاکہ طلباء کی تعلیم اور مستقبل کے مواقع بہتر ہوں۔





