لاہور: ہربنس پورہ کے علاقے میں چند روز قبل فائرنگ کے دوران زخمی ہونے والی لڑکی اسپتال میں دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق آمنہ نامی لڑکی محلے میں جھگڑے کے دوران چھت پر کھڑی تھی جب فائرنگ ہوئی اور اسے گولی لگ گئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی تھی۔
زخمی ہونے کے بعد آمنہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج زندگی کی بازی ہار گئی۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ذمہ دار افراد کو جلد گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔