بھارت نے پاکستان کو دریائے ستلج میں سیلاب کی پیشگی اطلاع دے دی

0
160

اسلام آباد: بھارت نے پاکستان سے سفارتی سطح پر رابطہ کر کے دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ وزارت آبی وسائل کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو ہریکے اور فیروز پور کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کے خدشے سے آگاہ کیا۔

وزارت آبی وسائل نے انتباہی خط جاری کرتے ہوئے کہا کہ دریائے توی میں جموں کے مقام پر بھی اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ بھارت نے اس سے قبل دریائے چناب میں بھی ممکنہ سیلاب کے حوالے سے پاکستان کو اطلاعات فراہم کی تھیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزارت نے بھارت کی جانب سے دی گئی معلومات سے 28 اہم محکموں کو آگاہ کر دیا ہے تاکہ بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔ یاد رہے کہ 25 اگست کو بھی بھارت نے سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد کیے بغیر پاکستان کو دریائے توی میں ممکنہ بڑے سیلاب کے بارے میں سرکاری اطلاع دی تھی، جس پر حکومت نے الرٹ جاری کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا