سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر

0
136

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے کے نتیجے میں نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گئے ہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 60 ڈالر کے اضافے کے بعد 3,540 ڈالر کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی۔ اس اضافے کے اثرات مقامی سطح پر بھی دیکھے گئے، جہاں 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں فی تولہ 6,000 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے فی تولہ تک جا پہنچی۔

اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 5,144 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 22 ہزار 959 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ، ڈالر کی قدر اور سرمایہ کاری کے رجحانات سونے کی قیمتوں کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا