اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ: پاکستان فٹ بال ٹیم عراق کے ہاتھوں 0-1 سے ہار گئی

0
157

کمبوڈیا: اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ 2026 کوالیفائرز کے پہلے میچ میں پاکستان فٹ بال ٹیم نے عراق کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کیا، لیکن سابق ایشین چیمپئن عراق نے پاکستان کو 1-0 سے شکست دے دی۔

گروپ جی میں کھیلے جانے والے میچ کا فیصلہ کن گول عراق کے عموری فیصل نے کھیل کے 32ویں منٹ میں کیا۔ عالمی رینکنگ میں نمبر 58 پر موجود عراق نے پاکستانی ٹیم کے دفاع کو توڑ کر میچ پر قبضہ جما لیا۔

پاکستانی ٹیم گروپ کے دوسرے میچ میں 6 ستمبر کو میزبان کمبوڈیا کے خلاف اور گروپ اسٹیج کا آخری میچ 9 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گی۔ قومی ٹیم اگلے میچ کے لیے تیار ہو رہی ہے تاکہ کوالیفائرز میں اپنی کارکردگی بہتر بنا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا