وزیراعلیٰ پنجاب کا قاسم بیلہ ریلیف کیمپ کا دورہ، سیلاب متاثرہ بچوں اور خواتین کے ساتھ وقت گزارا

0
133

ملتان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قاسم بیلہ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ بچوں اور خواتین کے ساتھ وقت گزارا۔ اس موقع پر انہوں نے بچوں میں چاکلیٹ، بسکٹ اور وردی پیک تقسیم کیے، خود بچوں کو جوتے پہنائے اور خواتین کو ملبوسات اور دیگر تحائف پیش کیے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ننھے بچوں کے درمیان بیٹھ کر ان سے گپ شپ کی اور حروف تہجی کے بارے میں سوالات کیے۔ ساتھ ہی متاثرہ خاندانوں سے ان کے مسائل اور ضروریات کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور خواتین کو گھروں کی بحالی کے لیے اقدامات کا یقین دلایا۔

انہوں نے ٹینٹوں میں صفائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور قاسم بیلہ فلڈ ریلیف کیمپ میں ہیلتھ، ریسکیو اور دیگر کاؤنٹرز کا بھی معائنہ کیا۔ کمشنر ملتان عامر کریم اور ڈپٹی کمشنر وسیم سندھو نے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ نے بچوں کے لیے کھانا، دودھ اور دیگر ضروریات پوری کرنے کی ہدایت کی۔ قبل ازیں، وزیر اعلیٰ کو ہیڈ محمد والا پر بریفنگ بھی دی گئی تاکہ ریلیف کیمپ کے انتظامات اور ضروری اقدامات کا جائزہ لیا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا