پختونخوا اسمبلی میں جعلی ڈگری پر ملازمین بھرتی

0
135

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں جعلی ڈگریوں کے ذریعے ملازمین کی بھرتی کا انکشاف ہوا ہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق، تعلیمی اسناد کی تصدیق کے دوران یہ معاملہ سامنے آیا اور جعلی اسناد رکھنے والے 7 ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق، جعلی ڈگری ہولڈرز میں ایک گریڈ 19 کا ریٹائرڈ ملازم اور گریڈ 18 تک حاضر سروس ملازمین شامل ہیں۔ مختلف ادوار میں بھرتی ہونے والے درجن سے زائد ملازمین نے جعلی اسناد جمع کرائی تھیں۔ علاوہ ازیں، تعلیمی اسناد جمع نہ کرانے والے ملازمین کو نوٹس بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا