چین جدید ترین جنگی ڈرونز سامنے لے آیا

0
131

بیجنگ: چین نے دوسری عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں جدید ترین جنگی ڈرونز عوام کے سامنے پیش کیے۔ چینی میڈیا کے مطابق پریڈ میں مسلح ریکی ڈرون، ونگ مین ڈرون، ائیر سپیریئورٹی ڈرون اور بحری جہازوں سے اڑان بھرنے والے بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹر شامل تھے، جو پہلی بار دکھائے گئے۔ یہ ڈرونز اسٹیلتھ حملے، خودکار آپریشنز، اور غیر معمولی چابک دستی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ونگ مین ڈرونز پائلٹ کے حامل جنگی طیاروں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی میں کام کر سکتے ہیں، جس سے فضائی برتری، ہدف کی شناخت اور دفاعی مشنز میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ ڈرون میدان جنگ کی معلومات جمع کر کے پائلٹس کو فیصلہ سازی میں مدد فراہم کرتے ہیں، جس سے پائلٹ خطرناک حالات سے نکل کر کمانڈر کے طور پر کردار ادا کر سکتا ہے۔

چینی ڈرونز میں بغیر دم کے ڈیزائن اور زیادہ اسٹیلتھ صلاحیت شامل ہے، جس سے یہ ہر سمت میں ریڈار سے بچ سکتے ہیں۔ پریڈ میں پیش کیے گئے بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹر بھی ریکی، ارلی وارننگ، اینٹی شپ اور اینٹی سب میرین آپریشنز، تلاش و بچاؤ اور ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔ اس کا چھوٹا سائز اور طویل رینج اسے بحری جہازوں پر زیادہ تعداد میں رکھنے کے قابل بناتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا