ترک فضائیہ کے کمانڈر کی ایئر چیف سے ملاقات ،گارڈ آف آنر پیش

0
127

اسلام آباد: ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا کمال کادیوگلو نے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی، جہاں انہیں ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اور جدید جنگی تقاضوں کے مطابق مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مشترکہ مذہبی اقدار اور دیرینہ برادرانہ رشتوں پر مبنی ہیں، جبکہ ترک کیڈٹس کی پی اے ایف اکیڈمی میں تربیت کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

ترک فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کی بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ میں شاندار کارکردگی کو سراہا اور ان تجربات سے سیکھنے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میں بھی دلچسپی ظاہر کی اور مقامی ٹیکنالوجی و خود انحصاری کے اقدامات کو سراہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا