گنڈاپور کالا باغ ڈیم بیان پر وضاحت دیں، گورنر پختونخوا

0
156

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے کالا باغ ڈیم سے متعلق بیان پر سوال اٹھا دیا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں سیلاب متاثرین کی بحالی اولین ترجیح ہونی چاہیے، لیکن وزیرِ اعلیٰ نے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے کالا باغ ڈیم کی بات کی۔

فیصل کریم کنڈی نے پوچھا کہ یہ بیان پارٹی کا مؤقف ہے یا ذاتی رائے؟ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ صوبے کو امداد کی ضرورت ہے، اگر وزیرِ اعلیٰ کو امداد نہیں چاہیے تو بتایا جائے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں کیوں کاٹی جا رہی ہیں۔

گورنر نے مزید کہا کہ بنوں میں حالیہ افسوس ناک واقعے پر وزیرِ اعلیٰ کو اسمبلی میں پالیسی اسٹیٹمنٹ دینا چاہیے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ علی امین گنڈاپور دن میں کچھ اور اور رات کو کچھ اور کہتے ہیں، اور یہ بھی واضح کریں کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساتھ ہیں یا نہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا