افغان مہاجرین کی واپسی روک دی جائے، بیرسٹر سیف کا مطالبہ

0
192

پشاور: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی اور خیر سگالی کے تحت افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل کو فی الفور روک دینا چاہیے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان حالیہ تباہ کن زلزلے کے شدید اثرات سے دوچار ہے، اور پہلے ہی غربت کے شکار ملک کے لیے مہاجرین کی واپسی کا بوجھ برداشت کرنا ممکن نہیں۔ ان کے مطابق زلزلے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد واپس جانے والے مہاجرین کی ہے، اس لیے ایسے وقت میں افغانستان کی مدد کی جانی چاہیے نہ کہ اسے مزید مشکلات میں دھکیلا جائے۔

بیرسٹر سیف نے زور دیا کہ غربت اور آفات کے شکار ملک پر مہاجرین کی واپسی کا دباؤ ڈالنا اخلاقی طور پر بھی درست نہیں۔ اس وقت افغانستان کو تعاون اور بھرپور امداد کی ضرورت ہے، اور پڑوسی و مسلمان ملک ہونے کے ناطے پاکستان پر یہ سب سے بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے افغان سفیر سے ملاقات میں متاثرین کے لیے صحت کی مفت سہولیات سمیت ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر 35 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان بھی افغان حکام کے حوالے کیا جا چکا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا