اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم کورٹ میں کارکردگی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف شعبوں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ بہتری کے لیے 89 ٹاسک مقرر کیے گئے تھے، جن میں سے 30 کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں، 44 پر کام جاری ہے اور 14 ٹاسک تکمیل کے قریب ہیں۔
چیف جسٹس نے مقدمات کو بروقت نمٹانے کی رپورٹ کا جائزہ لیا اور مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بروقت انصاف کی فراہمی نہ صرف آئینی مینڈیٹ بلکہ اخلاقی ذمہ داری بھی ہے۔ اجلاس کے اختتام پر چیف جسٹس نے ہدایت دی کہ آئندہ اجلاس سے پہلے ریفارمز کے تمام ٹاسک مکمل کیے جائیں۔






