ڈاکٹر عابد رضا  پاکستان کے 10 بہترین سائنس دانوں  میں شامل 

0
280

پاکستان کے ماحولیاتی سائنس دان اور سمندری محقق ڈاکٹر عابد رضا 2025 میں پاکستان کے 10 بہترین سائنس دانوں میں شامل ہو گئے ہیں۔ وہ ہمدرد یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں اور زیرِ سمندر مرجانی چٹانوں پر تحقیق کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر رضا کی کتابیں اور 45 سے زائد تحقیقی مقالے پاکستان کے سمندری وسائل اور قدرتی دواؤں کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہیں۔ انہیں The Coral Reef Research Hub کے مینٹورشپ پروگرام میں بھی شامل کیا گیا ہے، جہاں وہ نوجوان سائنس دانوں کی رہنمائی کر رہے ہیں۔

ان کی تحقیق کینسر، خون کی کمی، السر اور جلدی امراض کے علاج میں مددگار قدرتی مرکبات کی دریافت سے متعلق ہے اور ماہرین کے مطابق یہ پاکستان کو سمندری دوا سازی اور ماحولیاتی تحفظ میں نئی بلندیوں تک لے جا سکتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا