پاک بحریہ کے 3 کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

0
170

اسلام آباد: پاک بحریہ نے کموڈور محمد شاہنواز خان، کموڈور عاصم سہیل ملک اور کموڈور سہیل احمد عزمی کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔ تینوں افسران نے مختلف کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں میں نمایاں خدمات سرانجام دیں اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے پاک بحریہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

ریئر ایڈمرل محمد شاہنواز خان اس وقت ڈائریکٹر جنرل میونیشن پروڈکشنز منسٹری آف ڈیفنس اسلام آباد میں خدمات انجام دے رہے ہیں، جبکہ ریئر ایڈمرل عاصم سہیل ملک نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں DGC4I کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی لاہور میں کمانڈر سینٹرل پنجاب اور کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

تینوں افسران کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا