اوگرا ٹیم اور ضلعی انتظامیہ کا پشاور میں مشترکہ آپریشن

0
126

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی انفورسمنٹ ٹیم پشاور نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے شہر میں غیر قانونی ایل پی جی سرگرمیوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران ایل پی جی ڈی کنٹنگ اور پبلک سروس وہیکلز ، غیر قانونی ڈبہ اسٹیشنوں اور غیر مجاز ایل پی جی آٹو ری فیولنگ سیٹ اپ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔اس کے نتیجے میں چھ ایل پی جی دکانوں، ایک غیر قانونی ایل پی جی آٹو ری فیولنگ اسٹیشن اور ایک غیر قانونی ڈبہ اسٹیشن کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا۔

انفورسمنٹ ٹیم نے ایل پی جی ڈی کنٹنگ کا سامان بھی ضبط کرلیا۔اس کے علاوہ ایل پی جی اسٹوریج پلانٹس، ریٹیل آؤٹ لیٹس اور سی این جی اسٹیشنز کا مشترکہ معائنہ کیا گیا تاکہ ان کی حفاظتی معیارات کی تعمیل کا جائزہ لیا جاسکے۔اوگرا اور ضلعی انتظامیہ دونوں نے مستقبل میں تعاون کو مضبوط بنانے اور عوامی تحفظ کے مفاد میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا