علیمہ خان کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت ہے: رانا ثنا اللہ

0
129

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ علیمہ خان ایک بزرگ خاتون اور بہن کے طور پر وفادار شخصیت کی حامل ہیں، اور ان کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کسی بھی تبصرے یا حوالے کے بغیر اس واقعے کی مذمت ہونی چاہیے اور جس نے بھی یہ کیا، چاہے اس کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو، اسے سزا دی جانی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ احتجاج کا طریقہ نہیں اور کسی خاتون کے خلاف ایسا اقدام ناقابل قبول ہے۔ رانا ثنا اللہ نے سوال کیا کہ کیا اس واقعے سے علیمہ خان کی حیثیت میں کوئی کمی ہوئی ہے، اور کہا کہ اس قسم کے واقعات سے ان کی شخصیت اور جماعت کے ساتھ لوگوں کی ہمدری مزید بڑھتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا