بھارتی ٹی 20 لیگ میں میچ فکسنگ کا انکشاف

0
147

بھارت میں منعقد ہونے والی یو پی ٹی 20 لیگ پر میچ فکسنگ کے الزامات نے کرکٹ کی دنیا میں ہلچل مچا دی۔ ایونٹ میں شامل ٹیم کاشی ردراز کے ٹیم منیجر ارجن چوہان نے دعویٰ کیا کہ ایک بُکی نے ان سے ایک کھلاڑی کی خراب پرفارمنس کے لیے ایک کروڑ روپے کی پیشکش کی۔

ذرائع کے مطابق، بُکی نے خود کو لکھنؤ میں متعارف کرایا اور انسٹاگرام آئی ڈی @vipss_nakrani کے ذریعے ٹیم منیجر سے رابطہ کیا۔ الزامات کے بعد سشانت گالف سٹی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی، جس میں یہ بھی کہا گیا کہ بُکی نے میچ میں کم از کم 50 لاکھ روپے کمانے کی لالچ بھی دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا