سیلاب متاثرین کی بحالی، وفاق صوبوں کی معاونت کیلئے تیار ہے: وزیراعظم

0
149

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے وفاق صوبائی حکومتوں کی مکمل معاونت کے لیے تیار ہے۔

وزیرِ اعظم کے زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزرا اور متعلقہ حکام نے شرکت کی، جہاں حالیہ بارشوں اور سیلاب میں امداد و بحالی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی جائے اور متاثرین کی مکمل بحالی تک امداد جاری رکھی جائے۔

شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے کمیٹی قائم کرنے اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کو آئندہ مون سون سیزن کی تیاری یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے مسلح افواج، اداروں اور صوبائی حکومتوں کی امدادی کارروائیوں کو قابل تحسین قرار دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا