پی ٹی ۤآئی خواتین نے علیمہ خان پر انڈاپھینکا، عقیل ملک

0
140

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکثر بُری روایات تحریک انصاف کے دور میں پروان چڑھیں اور ان کے رویوں کی کبھی مذمت نہیں ہوئی۔ بیرسٹر عقیل ملک نے بتایا کہ انڈہ پھینکنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی خیبرپختونخوا سے ہے اور اس طرح کے واقعات کی تربیت پی ٹی آئی کی طرف سے دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 25 پی ٹی آئی ایم این ایز نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے نہیں دیے اور یہ اراکین حکومت سے بات چیت کے حامی ہیں، جبکہ پی ٹی آئی ضمنی انتخابات میں بائیکاٹ پر بھی خوش نہیں ہیں اور اسمبلی کی مدت مکمل کرنے کی حمایت کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا