سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کریں گے، مریم نواز کی یقین دہانی

0
203

گجرات: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ریلیف و ریسکیو کارروائیوں کا جائزہ لیا، متاثرین کو ازالہ کی یقین دہانی کرائی۔

مریم نواز نے متاثرہ خواتین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور تحائف تقسیم کیے، ساتھ ہی کیمپوں میں طبی سہولیات کے بارے میں آگاہی دی۔ ضلعی حکام نے انہیں پانی کی نکاسی اور مویشیوں کے لیے چارے اور ڈاکٹرز کی دستیابی کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ گجرات میں 20 ریلیف کیمپ قائم ہیں اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے جلال پورجٹاں کے علاقے شہباز پور فلڈ ریلیف ٹینٹ سٹی میں سیلاب متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، خواتین اور بچوں میں تحائف دیے اور ننھی بچی و اس کی والدہ سے بات چیت کی۔ انہوں نے ذیابیطس کی بزرگ خاتون کا شوگر چیک اپ خود فیلڈ ہسپتال میں کرایا اور ضروری اشیاء فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

مریم نواز نے متاثرین کو گھروں کی تعمیر، صاف پانی، کھانے اور مویشیوں کے لیے چارہ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں لوگ ہیں وہاں ٹینٹ لگائے جائیں گے اور تھرمل امیجنگ ٹیکنالوجی کے استعمال سے جانیں بچائی جا رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے شہباز پور پل کا دورہ کیا، کلینک آن بوٹس کا معائنہ کیا اور ریسکیو فیلڈ ٹیموں کو وائرلیس کے ذریعے مبارکباد دی جبکہ اہلکاروں کو انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا