ٹی20 سیریز: افغانستان نے یو اے ای کو 4 رنز سے شکست دیدی

0
163

افغانستان نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں یو اے ای کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی۔ شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای کی ٹیم 171 رنز کے تعاقب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنا سکی۔

یو اے ای کی جانب سے کپتان محمد وسیم 44 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ آصف خان 40، علی شان شرفو 27، محمد زوہیب 23 اور راہول چوپڑا 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہرشت کوشک 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

افغانستان کی جانب سے شرف الدین اشرف، نور احمد، مجیب الرحمان، عبداللہ احمدزئی اور فرید احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز اسکور کیے۔ قائم مقام کپتان ابراہیم زدران 48 رنز بنا کر نمایاں رہے، رحمان اللہ گربز 40، کریم جنت 28 اور محمد اسحاق 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ گلبدین نائب اور عظمت اللہ عمرزئی بالترتیب 20 اور 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

یو اے ای کی جانب سے حیدر علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سمرنجیت سنگھ اور محمد فاروق نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سیریز کا فائنل اتوار 7 ستمبر کو شارجہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا