چھ ستمبر بہادری، اتحاد اور عزم کا دن ہے، وزیر اعظم

0
165

وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ دفاع و شہداء پر اپنے پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر بہادری، اتحاد اور عزم کا دن ہے، 1965ء کا جذبہ آج بھی زندہ ہے۔ انہوں نے افواجِ پاکستان اور عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور غازیوں کی جرات آئندہ نسلوں کے لیے مثال ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اشتعال انگیزیوں اور بدلتے علاقائی حالات کے پیش نظر دفاعی صلاحیتوں کو جدید بنایا جا رہا ہے، دہشت گردی اور غیر ملکی پراکسیز کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

وزیراعظم نے جموں و کشمیر کے مظلوم عوام سے یکجہتی اور فلسطین میں مظالم کی مذمت کی، ساتھ ہی عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت روکنے اور غزہ کے عوام کے لیے امداد کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی دفاع معاشی استحکام سے جڑا ہے، ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر ہی خوشحالی اور خود انحصاری حاصل کی جا سکتی ہے۔ شہباز شریف نے محفوظ، متحد اور خوشحال پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا: پاکستانی مسلح افواج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا