مسلح افواج کا یومِ دفاع پر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش

0
151

مسلح افواج نے 60ویں یومِ دفاع و شہداء پر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، جنرل ساحر شمشاد، ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو نے سلام پیش کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ 6 ستمبر پاکستانی قوم کے عزم اور غیر متزلزل جذبے کی علامت ہے، بہادر سپاہیوں نے قوم کی حمایت سے دشمن کی جارحیت ناکام بنائی۔ شہداء کی لازوال قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قوم شہداء، غازیوں اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتی ہے۔ افواجِ پاکستان ہمیشہ دفاعِ وطن، دہشت گردی کے خاتمے اور قدرتی آفات میں عوام کے ساتھ کھڑی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ دعا ہے پاکستان ہمیشہ امن، استحکام اور طاقت کے ساتھ قائم رہے۔ پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا