پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا: سیریز کے وینیوز فائنل، فیصل آباد کا کم بیک

0
211

لاہور – پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آئندہ سیریز کے لیے وینیوز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سیریز کے میچز لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔

کرکٹ جنوبی افریقا کی ریکی ٹیم نے حال ہی میں ان تینوں شہروں کا دورہ کیا تھا اور سیکیورٹی، سہولیات اور گراؤنڈز کا جائزہ لیا تھا، جس کے بعد ان وینیوز کو منتخب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل آباد 2008 کے بعد پہلی بار کسی انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرے گا، جہاں وائٹ بال سیریز (ون ڈے اور ٹی20 میچز) کھیلے جائیں گے۔

ٹیسٹ سیریز کے لیے جنوبی افریقا کا اسکواڈ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچے گا۔ ٹیسٹ میچز لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول ہیں۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 12 اکتوبر کو لاہور میں شروع ہوگا۔

مزید برآں، سیریز کے مکمل شیڈول کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے، جس کا شائقین کرکٹ بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا