یومِ دفاع پر آئی ایس پی آر کی نئی ڈاکیومینٹری اور نغمہ ‘اللہ ہو’ جاری

0
268

راولپنڈی – پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے یومِ دفاع و شہداء 6 ستمبر کے موقع پر نئی ڈاکیومینٹری اور ملی نغمہ جاری کر دیا ہے، جس میں 1965 کی جنگ کے ہیروز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

ڈاکیومینٹری میں ستمبر کی جنگ لڑنے والے غازیوں کی زبانی اُن کے ناقابلِ فراموش تجربات اور قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس تاریخی ویڈیو میں نہ صرف پاک فوج کے ریاست سے تعلق بلکہ اس کے دفاعی کردار کی خوبصورت عکاسی بھی کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ نیا ملی نغمہ “اللہ ہو” گلوکار و موسیقار ساحر علی بگا کی آواز میں پیش کیا گیا ہے۔ نغمے میں افواجِ پاکستان کی بہادری، قربانی اور وطن سے محبت کو شاعرانہ انداز میں بیان کیا گیا ہے۔

“اللہ ہو” کی گونج دشمن کے لیے للکار اور قوم کے لیے حوصلے کا پیغام ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا