یومِ دفاع: وفاقی دارالحکومت 31 ،صوبوں میں21 توپوں کی سلامی

0
146

یومِ دفاع و شہدا پاکستان بھر میں آج نہایت ملی و قومی جذبے اور وقار کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایئر وائس مارشل شہریار خان مہمان خصوصی تھے اور پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان کے دستے نے ذمہ داریاں سنبھالیں۔ شہریار خان نے مزار پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔

یومِ دفاع کے موقع پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کے نام خصوصی پیغامات جاری کیے۔ صدر زرداری نے اس دن کو بہادر مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا موقع قرار دیا اور کہا کہ پاک فوج نے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ وطن کا دفاع ہر قیمت پر کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 6 ستمبر قومی تاریخ میں بہادری اور اتحاد کی روشن علامت ہے، جب افواجِ پاکستان نے دشمن کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور تذویراتی وژن کو سراہا جس نے دشمن کے تکبر کو خاک میں ملا دیا اور نئی تاریخ رقم کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا