سکیورٹی خدشات بلوچستان میں انٹرنیٹ بند، ٹرین سروس جزوی معطل

0
121

بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث انٹرنیٹ سروسز اور ٹرین سروس میں رکاوٹیں پیدا ہو گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں تھری جی اور فور جی سروسز آج رات 9 بجے تک معطل رہیں گی جبکہ پی ٹی سی ایل اور این ٹی سی کی وائرلیس انٹرنیٹ سروسز کوئٹہ، سبی، مستونگ، خضدار اور نوشکی میں دستیاب نہیں ہوں گی۔

دوسری جانب جعفر ایکسپریس کو پشاور سے کوئٹہ آنے کے دوران سکیورٹی خدشات کے باعث سبی میں روک دیا گیا، اور آج پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو بھی منسوخ کردیا گیا۔ ریلویز حکام کے مطابق پنجاب میں سیلاب کے باعث یہ ٹرین پانچ گھنٹے تاخیر سے سبی پہنچی، جہاں ضلعی انتظامیہ نے مسافروں کو سڑک کے ذریعے کوئٹہ بھیجا۔

اس کے باوجود کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن ٹرین آج اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا