سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی، 4 افراد جاں بحق

0
171

ملتان کے علاقے جلال پور میں کشتی الٹنے کے حادثے میں 4 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ سٹی پولیس آفیسر کے مطابق کشتی میں 30 افراد سوار تھے، جن میں سے 4 کی لاشیں نکال لی گئیں۔ جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور تین بچے شامل ہیں، جبکہ دو ماہ کے ایک بچے کی تلاش جاری ہے۔

سی پی او نے بتایا کہ کشتی میں سوار دیگر تمام افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ کشتی سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے کے لیے گئی تھی، تاہم زیادہ تعداد میں لوگ سوار ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ متاثرہ علاقے میں پانی کا بہاؤ بھی بہت زیادہ تھا، جس کے باعث کشتی الٹ گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا