پاکستان فلسطین کا سچا ساتھی، اپنی سرزمین سے دستبردار نہیں ہونگے: ڈاکٹر محمود الہباش

0
239

فلسطینی صدر کے مشیر اور سپریم جج ڈاکٹر محمود الہباش نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین کا سچا ساتھی ہے اور فلسطینی قوم اپنی سرزمین سے کبھی دستبردار نہیں ہوگی۔ دورہ پاکستان کے دوران انہوں نے پاکستانی قیادت کو اسرائیلی جارحیت اور فلسطین کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

ڈاکٹر محمود الہباش نے بتایا کہ صہیونی قوتیں فلسطینی زمین پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں، 80 فیصد سے زائد عبادت گاہیں تباہ ہو چکی ہیں اور لاکھوں فلسطینی بے گھر ہو گئے ہیں، تاہم فلسطینی قوم اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔ انہوں نے پاکستانی عوام اور مسلم دنیا سے اپیل کی کہ فلسطینی بچوں کے لیے غذا، تعلیم اور طبی امداد فراہم کی جائے۔

انہوں نے پاکستانی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا کہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا موقف مستحکم ہے اور فلسطینی قوم پُرعزم ہے کہ بہت جلد اپنے مقصد میں کامیاب ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا