صدر آصف علی زرداری نے عید میلاد النبیؐ پر قیدیوں کی سزا میں 180 روز کی خصوصی معافی منظور کر دی ہے۔ یہ معافی آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت وزیراعظم کی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے ابتدا میں 100 روز کی معافی کی سفارش کی تھی، تاہم صدر اور وزیراعظم نے اسے بڑھا کر 180 روز کر دیا۔ خصوصی معافی ان قیدیوں پر لاگو ہوگی جو قانونی معیار پر پورا اترتے ہیں، جبکہ قتل، دہشت گردی، جاسوسی اور بڑے مالیاتی جرائم میں سزا یافتہ قیدی اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔




