امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ شمالی علاقہ جات میں نقصانات کے ذمہ دار درختوں کی کٹائی میں ملوث عناصر اور حکومتیں ہیں۔ انہوں نے ماحولیاتی تحفظ، آبی وسائل کے مؤثر انتظام اور محفوظ مستقبل کے لیے اقدامات نہ کرنے پر حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کا “ری بلڈ پاکستان” منصوبہ پانی کے بحران حل کرنے کا حصہ ہے اور منظم طریقے سے قوم کو ساتھ لے کر چلنے سے پاکستان آگے بڑھ سکتا ہے۔ انہوں نے ارلی وارننگ سسٹم نہ لگانے والے ذمہ داران کی نشاندہی کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کالاباغ ڈیم، راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے مسائل پر بھی بات کی اور کہا کہ حکومت کے حمایت یافتہ مافیا عوام کے سروں پر مسلط ہے، جبکہ جماعت اسلامی کے کارکن مشکل وقت میں عوام کی مدد کے لیے اپنی جان ہتھیلی پر رکھتے ہیں۔




