سپریم کورٹ آف پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ’اوورسیز لٹیگنٹس‘ فسیلیٹیشن سیل قائم کر دیا ہے۔ اس سیل کے ذریعے اوورسیز پاکستانی واٹس ایپ نمبر 0326-4442444 اور آن لائن پورٹل کے ذریعے سپریم کورٹ سے متعلقہ کیسز کی درخواستیں اور شکایات جمع کروا سکیں گے۔
اعلامیے کے مطابق صرف سپریم کورٹ سے متعلقہ کیسز ہی اس سیل میں شامل ہوں گے، اور بیرون ملک مقیم ہر اوورسیز سائلین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ سیل کے ذریعے کیس کی معلومات، فیصلوں کی تصدیق شدہ نقول اور سماعت کی درخواستیں بھی جمع کرائی جا سکیں گی۔
سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ تمام ریکارڈ ڈیجیٹل طور پر محفوظ کیا جائے گا تاکہ اوورسیز پاکستانی آسانی سے اپنے کیسز تک رسائی حاصل کر سکیں۔




