شلپا شیٹی اور شوہر کا نام ای سی ایل میں شامل

0
239

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا 60 کروڑ روپے کے مالیاتی اسکینڈل میں پھنس گئے ہیں، جس کے سلسلے میں ممبئی پولیس نے راج کندرا کے خلاف ’لُک آؤٹ نوٹس‘ جاری کر دیا ہے تاکہ وہ ملک سے باہر نہ جا سکیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کاروباری شخصیت دیپک کوٹھاری نے شکایت کی کہ شلپا اور راج نے ان کے ساتھ بھاری مالی دھوکا دہی کی، جو ان کی بند ہو چکی کمپنی بیسٹ ڈیل ٹی وی پرائیویٹ لمیٹڈ سے متعلق ہے۔ ملزمان نے قرض کو سرمایہ کاری کے نام پر ظاہر کیا اور ماہانہ منافع دینے کا وعدہ کیا، مگر 2015 سے 2023 تک رقم ذاتی اخراجات پر خرچ کی گئی۔

پولیس کے مطابق کمپنی 2016 میں مشکلات کا شکار ہوئی، شلپا شیٹی نے ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیا اور بعد ازاں کمپنی دیوالیہ ہو گئی۔ اکنامک افیئرز ونگ نے مقدمہ درج کر کے امیگریشن حکام کو مطلع کیا تاکہ جوڑے کو بیرون ملک جانے سے روکا جا سکے۔ شلپا اور راج کے وکیل الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ صرف پرانا کاروباری تنازع ہے اور اس کا فوجداری پہلو نہیں ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا