امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات میں بڑھتی کشیدگی نے مودی اور ٹرمپ کی دوستی کے دعووں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ امریکی کامرس سیکریٹری ہاورڈ لَٹ نک کا کہنا ہے کہ بھارت جلد امریکا کے ساتھ معاملات طے کرنے پر آمادہ ہوگا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سمجھوتے کی کوشش کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام فی الحال امریکی پابندیوں پر سخت مؤقف اختیار کرنے کا دکھاوا کر رہے ہیں، مگر بالآخر بھارتی کاروباری طبقہ حکومت پر دباؤ ڈالے گا تاکہ تجارتی نقصانات سے بچا جا سکے۔ اگر بھارت تعاون نہ کرے تو اس کی برآمدات پر مزید ٹیرف عائد کیے جا سکتے ہیں۔
ہاورڈ لَٹ نک نے بھارت پر روس سے سستا تیل خریدنے اور برکس اتحاد کے ساتھ رہنے پر تنقید کی اور خبردار کیا کہ اگر بھارت نے روسی تیل لینا بند نہ کیا اور برکس سے الگ نہ ہوا تو اسے 50 فیصد تک اضافی ٹیرف ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔




