لندن میں فلسطین کی حمایت میں گزشتہ روز ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس نے 890 افراد کو گرفتار کیا۔ مظاہرین نے ’فلسطین ایکشن‘ نامی تنظیم پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور پارلیمنٹ اسکوائر تک ریلی نکالی۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں سے 857 کو فلسطین ایکشن کی حمایت پر حراست میں لیا گیا، جبکہ 33 دیگر افراد مختلف جرائم میں شامل تھے، جن میں 17 پر پولیس اہلکاروں پر حملے کے الزامات ہیں۔
پولیس نے مظاہرے سے قبل ہی خبردار کیا تھا کہ اس گروپ کی حمایت کرنے والے افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔




