قصور کے نواحی علاقے مائی رابو میں انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی ناصر پہلوان ڈکیتی مزاحمت کے دوران جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق وہ حویلی لکھا سے گھر واپس جا رہے تھے کہ ڈاکوؤں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔
ناصر پہلوان کو گردن پر گولی لگی اور انہیں علاج کے لیے لاہور لے جایا جا رہا تھا جہاں راستے میں ان کی موت ہو گئی۔
پولیس کے مطابق ناصر پہلوان تین بچوں کے باپ تھے، ان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، اور مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔




