حوثیوں کا اسرائیلی ائیر پورٹ رامون پر ڈرون حملہ

0
159

تل ابیب: یمن کے حوثیوں کی جانب سے اسرائیل پر داغے گئے دھماکہ خیز ڈرونز میں سے ایک رامون ائیرپورٹ سے ٹکرا گیا۔ حملے کے نتیجے میں 2 افراد معمولی زخمی ہوئے اور ائیرپورٹ کی فضائی حدود بند کر دی گئی۔

اسرائیلی امدادی ادارے کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کو شریپنل لگنے سے زخم آئے ہیں۔ ڈرون نے پسینجر ٹرمینل کو نشانہ بنایا اور جائے وقوعہ سے اٹھتے دھوئیں کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

حملے سے کچھ ہی دیر قبل اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس نے یمن سے آنے والے 3 ڈرون مار گرائے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا