سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے اعلان کیا ہے کہ ضلع کے 80 سرکاری سکولز 10 ستمبر تک بند رہیں گے کیونکہ سیلابی پانی سے سکولز کے احاطے متاثر ہوئے ہیں۔
صبا اصغر علی کے مطابق تحصیل سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور اور سمبڑیال کے کئی سکولز میں تدریسی عمل عارضی طور پر معطل رہے گا۔ والدین اور طلبہ سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے تاکہ بچوں کی سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔
نئے حکم نامے کا اطلاق صرف سرکاری سکولوں پر ہوگا، جبکہ ضلع کے تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے پہلے ہی 5 ستمبر سے کھل چکے ہیں۔




