عمران خان کے حکم پر پشاور میں جلسے کا اعلان

0
157

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی چیئرمین کی ہدایات کے تحت رواں ماہ کے آخر میں پشاور میں جلسے کا اعلان کیا۔ جلسے کی تاریخ کا اعلان پانچ روز قبل کیا جائے گا اور وہ خود اس کی میزبانی کریں گے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ جلسہ حقیقی آزادی، آئین و قانون کی بالادستی کے لیے ہوگا اور عوام کو پیغام دینا ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔ جلسے کو پاکستان کی تاریخ کا یادگار جلسہ بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ حق کی جنگ ہے جس میں سب کو شرکت کرنی ہوگی اور عمران خان کی شروع کی گئی حقیقی آزادی کی جنگ کامیاب ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا