صحافی عبداللہ مہمند نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو 11 کروڑ روپے سے زائد ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عبداللہ مہمند نے صوبائی وزراء کے باہمی تنازع اور فیصل امین کے صوبے پر اثرورسوخ سے متعلق سوال کیا تھا۔ اس پر وزیراعلیٰ نے صحافی پر ٹھیکے اور رقم لینے کا الزام عائد کیا، جس پر صحافی نے احتجاج کیا۔
بعدازاں عبداللہ مہمند نے اپنے وکیل غلام قاسم بھٹی کے ذریعے ہتک عزت کا نوٹس بھجوایا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ 7 روز کے اندر عوامی سطح پر معافی مانگیں، بصورت دیگر 11 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں اور قانونی کارروائی کا سامنا کریں۔
نوٹس کے مطابق علی امین گنڈا پور کو اسی طرح میڈیا کے سامنے معافی مانگنی ہوگی جیسے انہوں نے الزام عائد کیا تھا۔






